کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوا تو امید کی جارہی تھی کہ افغانستان کے خلاف ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم گزشتہ دنوں خبر آئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن میں جب بابراعظم کو کپتان نامزد کیا گیا تو کنگز کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور رواں سیزن میں جب کنگز نے عماد کو کپتان بنانا چاہا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔

One thought on “کیا بابراعظم اب کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *